• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم اظہر کی خاص مداح کے ساتھ گلوکاری کی ویڈیو وائرل


معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنے ایک خاص مداح کے ساتھ گلوکاری کرکے اُس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

گزشتہ روز معروف گلوکار عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ عُزیر نامی اپنے ایک خاص مداح کے ساتھ گلوکاری کر رہے ہیں، عاصم اظہر نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’کل رات اسلام آباد میں شو کو حیرت انگیز بنانے کے لیے شکریہ۔‘


عاصم اظہر نے لکھا کہ ’اِس شو کی ایک خاص بات یہ تھی کہ اِس میں  عُزیر نامی میرا ایک نیا دوست بنا جو بھیڑ میں مجھے گلوکاری کرتے ہوئے دیکھ کر خود بھی گا رہا تھا اور ہر ایک لمحے سے لطف اندوز ہو رہا تھا اور اسے دیکھ کر میرا دِل بھی مُسکرایا۔‘

عاصم اظہر اپنے مداح سے متاثر ہوئے، اُنہوں نے  عُزیر کا شکریہ ادا کیا اور کبھی ہار نہ ماننے کی ترغیب دی۔‘

گلوکار نے لکھا کہ ’شو ختم ہونے کے بعد میں نے اورعُزیر نے بیک اسٹیج گلوکاری کی اور  وعدہ کیا کہ میں یہ ویڈیو ضرور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کروں گا۔‘

عاصم اظہر نے ویڈیو کے آخر میں عُزیر  کو پورا گانا گانے پر سراہا۔

عاصم کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں نے بھی عُزیر کی تعریف کی۔

ایک صارف نے اپنے کمنٹ میں عُزیر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ پہلے تو ہم ہی آپ کے مداح تھے اب تو عاصم اظہر بھی آپ کے مداح ہوگئے ہیں۔‘


تازہ ترین