• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پنجاب حکومت سے شیئر کردی، ڈاکٹر عدنان

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پنجاب حکومت سے شیئر کردی، ڈاکٹر عدنان


سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تمام میڈیکل رپورٹ پنجاب کے متعلقہ حکام سے شیئر کی گئی ہیں۔

ایک بیان میں ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نواز شریف کی تازہ رپورٹ آج ہی پنجاب حکومت کے متعلقہ حکام کو بھیجی گئی ہیں۔

گزشتہ روز نواز شریف کی لندن کے ریسٹورنٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائر ہوئی تھی، جس پر دو دن سے کافی خبروں میں ہے۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے گزشتہ روز نواز شریف کے ذاتی معالج سے رابطہ کیا تھا اور ان سے سابق وزیراعظم کی رپورٹ طلب کی تھی۔

انہوں نے آج پریس کانفرنس کی اور کہا کہ لگتا نہیں کہ نوازشریف لندن میں علاج کروارہے ہیں، وہ ٹھیک لگ رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے آج اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے گزشتہ روز نواز شریف کی تصویر پر تبصرہ کیا۔

سابق وزیراعظم کی تصویر پر ان کے صاحبزادے حسین نواز نے بھی وضاحتی بیان جاری کیا تھا۔

تازہ ترین