• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیاری تعلیم سے ہی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا جاسکتا ہے، نثار کھوڑو

کراچی(اسٹاف رپورٹر) دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا ساتواں جلسہ تقسیم اسناد جامعہ داؤد کے جناح کیمپس کے سبزہ زار میں منعقد کیا گیا۔ جلسہ تقسیم اسناد کی صدارت مشیر تعلیم و پرو چانسلر نثار احمد کھوڑو نے کی ۔مشیر تعلیم وپروائس چانسلر نثار احمد کھوڑو نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہامعیاری تعلیم سے ہی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا جاسکتاہے، حکومت داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کو سہولتیں فراہم کرتی رہے گی، داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں شعبہ انجینئرنگ کے Batch-16اور شعبہ آرکٹیکٹ کے Batch-15 کے 260؍ طلبہ و طالبات نے گریجویشن مکمل کی اور انہیں کانوکیشن میں ڈگریاں تفویض کی گئیں جبکہ امتیازی نمبر حاصل کرنیوالوں کو گولڈ اور سلور کے تمغے دیئے گئے۔ جلسہ تقسیم اسناد میں داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں نئی تاریخ رقم ہوئی اور ماسٹرز آف انجینئرنگ کی ڈگری لینے والے پہلے بیچ نے بھی پاس آؤٹ کیا۔ دائود یونیورسٹی کے شعبہ انرجی اینڈ انوائرمنٹ انجینئرنگ کی طالبہ رابعہ سعید ولد عبدالسعید نے یونیورسٹی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ انجینئرنگ فیکلٹی میں بھی رابعہ سعید نے پہلی پوزیشن حاصل کی ، آرکیٹیکٹ فیکلٹی میں ثناء اختر ولد اختر علی نے پہلی پوزیشن اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔ یونیورسٹی کے تمام 9؍ شعبوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنےوالے 9؍ طلباء کو سلور میڈل سے نوازا گیا جس میں ثناء اختر ولد اختر علی (شعبہ آرکیٹک) ، عبدالمعید صدیقی ولد عبدالمجید صدیقی (شعبہ کیمیکل انجینئرنگ) ،طیبہ ولد ثناء اللہ (شعبہ کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ) ، محمد شہریار علی ولد عبدالصمد (شعبہ الیکٹرونک انجینئرنگ) ، رابعہ سعید ولد عبدالسعید (انرجی انوائرمنٹ انجینئرنگ)، عماد سرور ولد غلام سرور پٹھان (انڈسٹریل انجینئرنگ) ، سلمان محمدی ولد اختر محمدی (میٹرلرجی اینڈمیٹریل انجینئرنگ) ،فرقان علوی ولد سرفراز احمد علوی (شعبہ پٹرولیم گیس انجینئرنگ) ، عریبہ تحسین ولد مختار احمد (شعبہ ٹیلی کمیونیکشن انجینئرنگ) شامل ہیں۔ کانووکیشن میں وائس چانسلر داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے معزز پرو چانسلر اور مشیر تعلیم نثار احمد کھوڑو کو خوش آمدید کہا۔

تازہ ترین