• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غربت مسئلہ نہیں، اصل مسئلہ آگاہی کا فقدان ہے، مرتضیٰ وہاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے ماحولیات سینیٹرمرتضیٰ وہاب نے کہا کہ غربت مسئلہ نہیں ہے بلکہ اصل مسئلہ آگاہی کا فقدان ہے،حکومت چاہے جتنی قانون سازی کرلے اور پالیسیاں بنالیں شہریوں کے تعاون کے بغیر اس پر عملدرآمد کو یقینی نہیں بنایا جاسکتا۔انہوں نے پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اس حوالے سے پر امید تھا کہ اس پر مکمل طور پر عملدرآمد ہوجائے گا لیکن جب تک شہریوں کی جانب سے مکمل تعاون نہیں کیا جائے گا اس پر مکمل عملدرآمد ممکن نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جامعہ کراچی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ حکومت سندھ درخت لگانے اور ماحول کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن قدم اُٹھارہی ہے اور وہ ان تمام تنظیموں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے جو اس مقصد کے لئے کام کررہی ہیں،سندھ کے جنگلات کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔

تازہ ترین