• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذیبول کے تحت اسلام آباد میں جامعہ قانون کا کیمپس قائم کرنے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آٖف لاء (ذیبول) نے اپنے کلیہ سماجی علوم میں دو نئے شعبہ جات اور اسلام آباد میں جامعہ قانون کا ایک کیمپس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ رئیس کلیہ قانون پروفیسر ڈاکٹر رخسار احمد کی زیر صدارت بورڈ آف فیکلٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کے فیصلے شیخ الجامعہ جسٹس (ر) ڈاکٹر رانا محمد شمیم کو سنڈیکیٹ سے منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ اجلاس میں شعبہ قانون کے صدر ڈاکٹر اویس احمد شیخ اور شریک صدر ڈاکٹر جاوید عزیز مسعودی، ایڈیشنل رجسٹرار سجادہ محمد شمیم اور دیگراساتذہ کرام اور افسران نے شرکت کی۔ شرکاء اجلاس کی رائے تھی کہ اب وقت آگیا ہے کہ ذیب جامعہ قانون نئے شعبہ جات قائم کرکے اپنا دائرہ کار وسیع کرے۔

تازہ ترین