• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق میں ا مریکی فوجی اڈے، شام میں ایرانی فوجی بیس پر جنگی طیاروں سے حملے

بغداد، دمشق(نیٹ نیوز)عراق میں امریکی فوجی اڈے پر ایک بار پھر حملہ ہوگیاجس کے کچھ ہی دیر بعد شام میں ایرانی فوجی اڈوں پرجنگی طیاروں اور ڈرون سے حملے کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال میں قائم تاجی ایئر بیس پر پر میزائل داغے گئے ہیں، اڈے پر درجنوں امریکی اور عراقی فوجی موجود تھے، البتہ کسی کے ہلاک ہونے یا زخمی ہونے سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ملی۔

بعد ازاں شام کےشہر حمص میں ایرانی فوجیوں کے زیر استعمال تیاس فوجی اڈے جنگی طیاروں سے میزائل اور ڈرون حملے کئےگئے ، کہاجارہا ہے اس فوجی اڈے کو اسرائیلی فورسز نے نشانہ بنایا ہے۔  

تازہ ترین