آپ آف لائن ہیں
جمعرات13؍ صفر المظفّر 1442ھ یکم اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

’مودی پہلے اپنا اور والد کا برتھ سرٹیفکیٹ دکھائیں پھر قوم سے مطالبہ کریں‘بھارتی ہدایت کار

کراچی (نیوز ڈیسک) بالی وڈ ہدایت کار اور فلمساز انوراگ کشیپ نے متنازع شہریت کے قانون کے خلاف اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ نریندر مودی پہلے اپنا اور والد کا برتھ سرٹیفکیٹ دکھائیں پھر قوم سے مطالبہ کریں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے معروف ہدایت کار، فلمساز اور مصنف انوراگ کشیپ گذشتہ سال دسمبر میں اس متنازع قانون کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد سے آواز اٹھارہے ہیں اور مسلسل مودی سرکار کی متعصبانہ پالیسیوں پر تنقید کررہے ہیں۔اب انو راگ کشیپ نے ٹوئٹر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنا اور اپنے والد سمیت پورے خاندان کے برتھ سرٹیفکیٹ قوم کو دکھائیں۔انو راگ کشیپ کا کہنا ہے کہ یہ سارے برتھ سرٹیفکیٹ دکھانے کے بعد ہی نریندر مودی بھارت کے شہریوں سے شہریت کے کاغذات طلب کرسکتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید