بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ اور بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما کرکٹر بن گئیں۔
انوشکا شرما اب سابق بھارتی خاتون کرکٹ کپتان اور فاسٹ بولر جھولن گوسوامی کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔
سوشل میڈیا پر انوشکا شرما کی کچھ تصویریں سامنے آئی ہیں جس میں وہ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں فلم کی شوٹنگ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔