• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ فتح میں کردار ادا کرنے پر عادل رشید اور جانی بیئر سٹو کیلئے اعلیٰ سول اعزاز کی منظوری

بیئر سٹوبریڈفورڈ (محمد رجاسب مغل )بریڈفورڈ کے دو مقامی کرکٹرز عادل رشید اور جانی بیئرسٹو کو برطانیہ کے ورلڈ کپ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے پر ان کے لیے بریڈفورڈ کونسل نے اعلٰی سول اعزاز کی منظوری دی ہے۔ بریڈفورڈ کونسل کے خصوصی اجلاس میں کونسل کے ممبران نے عادل رشید اور جونی بیئرسٹو کو سول اعزاز دینے کے حق میں متفقہ ووٹ دیا - جو گذشتہ موسم گرما میں ورلڈ کپ جیتنے والی انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کلیدی فرد تھے، بریڈفورڈ کونسل اس حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کرے گی جس میں کھلاڑیوں کو باضابطہ طور پر اعزاز دیا جائے گا۔دونوں کرکٹ ہیرو کی بریڈفورڈ کونسل میں اعزازی فری مین رول کے اعزاز کی نامزدگی کونسل لیڈر سوزن ہینچ کلف نے کی۔سوزن ہنچکلف ،لارڈ مئیر آف بریڈفورڈ ڈورین لی اور دیگر کا کہنا تھا کہ دونوں کرکٹر صرف انگلینڈ کے ہیرو ہی نہیں بلکہ بریڈ فورڈ کے بھی ہیرو ہیں ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ انہوں نے اپنے شہر کا نام پوری دنیا میں روشن کیا۔یہ اعزاز بریڈفورڈ ضلع میں اپنے شہریوں کو پیش کیے جانے والے اعلٰی اعزاز میں سے ایک ہے، اس سے قبل ڈیوڈ ہاکنی ، باربرا کیسل اور جے بی پریسلی کو بھی یہ اعزاز دیا گیا ہے،بریڈفورڈ کے عادل رشید اور جانی بئیر سٹوبرطانیہ کی کرکٹ ٹیم کے وہ ہیرو ہیں جنہوں نے گزشتہ برس جولائی میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ کو اپنے نام کیا تھا اور بریڈفورڈ کے ان دونوں کھلاڑیوں کا کلیدی کردار تھا،برٹش پاکستانی کرکٹر عادل رشید 1988 میں بریڈ فورڈ میں پیدا ہوئے تھے انہوں نے بریڈ فورڈ اور بنگلی کے لئے بریڈ فورڈ کرکٹ لیگ میں کھیلتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اس کے بعد سے وہ اعلٰی سطح کے کرکٹ میچوں میں آل راؤنڈر بن کر سامنے آئے، خاص طور پر ون ڈے انٹرنیشنل میں عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرنے والوں میں ایک تھے وہ یارکشائر پلاسٹک سرجری اپیل کے فلاحی ادارے کے ساتھ بھی منسلک ہیں جو پاکستان کے مختلف علاقوں میں فلاحی کاموں میں سرگرم ہے، بریڈ فورڈ میں عادل رشید کرکٹ اکیڈمی میں ایک کوچ کی حیثیت سے آئندہ نسل کی صلاحیتوں کو بھی نکھار رہے ہیں۔ بیئرسٹو جو 1989 میں بریڈ فورڈ میں پیدا ہوئے تھے اور انڈر کلف کرکٹ کلب کے ساتھ منسلک رہے جہاں ان کے والد ڈیوڈ بیئرسٹو ممبر تھے۔ حالیہ برسوں میں انہوں نے پارک ایونیو کرکٹ گراونڈبحالی مہم کی حمایت میں سرگرم کردار ادا کیا،انہوں نے بریڈ فورڈ اور لیڈز سٹی ریجن میں سرمایہ کاری کے سفیر کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ 

تازہ ترین