• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں آپریشن،متعددغیرقانونی تعمیرات منہدم اور سربمہر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں استعمال اراضی کے برخلاف یونٹس /پورشنز سمیت دیگرغیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم وسربمہر کردیاانہدامی کارروائیاں متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ ڈائریکٹرزاورڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئیں،اس دوران امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کے لئے ایس بی سی اے پولیس فورس بھی ان کے ہمراہ وہاں موجودتھی،تفصیلات کے مطابق کے ڈائریکٹرجنرل ظفراحسن کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ کی ٹیم نے لیاقت آباد ٹائون کے علاقے سی ون ایریامیں پلاٹ نمبر 42/7،پر تیسری اورچوتھی منزل کی آرسی سی چھت اور دکانوں کی تعمیرات ،پلاٹ نمبر 39/7،پر تیسری منزل کی چھت اور چوتھی منزل کی شیٹرنگ ،پلاٹ نمبر 40/5،پر تیسری منزل کی آرسی سی چھت کو منہدم کردیا،لیاقت آباد ٹائون کے دیگر علاقوں میں پلاٹ نمبر 5/9،بلاک 3-B ناظم آباد،پر آرسی سی کالمز اورتعمیرات کیلئے نصب شیٹرنگ کو منہدم کردیاجبکہ پلاٹ نمبر 11/2،فردوس کالونی پر ریمپ اورلفٹ کے آہنی سریوں کو گیس کٹرکی مدد سے کاٹ کرہٹادیاگیاواضح رہے کہ ڈائریکٹرجنرل کی خصوصی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈیمالیشن اسکواڈ کی جانب سے لیاقت آباد ٹائون میں خلاف ضابطہ تعمیرات پر انہدامی مہم کاسلسلہ جاری ہے،علاوہ ازیں ڈیمالیشن ٹیم نے صدرٹائون میں پلاٹ نمبر HV-2,62/9،او رپلاٹ نمبر HV-2,62/10،پانچویں منزل کے تمام آرسی سی کالمز،گارڈن ویسٹ میں پلاٹ نمبر 12،GRW،پر ساتویںمنزل کی عقبی جانب دیواروں اور آرسی سی کالمز کو منہدم کردیاجبکہ پلاٹ نمبر 57/2،GRW،پر غیرقانونی بکنگ آفس کی پارٹیشن دیواروںکومنہدم اور جگہ کوسربمہرکردیا،جمشید ٹائون کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں پلاٹ نمبر 43-10-H،بلاک 6،گرائونڈفلور پردوکمروں کی دیواروں اور آرسی سی چھت کو منہدم اور پلاٹ نمبر 88-S،بلاک 2،پر غیرقانونی دکانوں کے رولنگ شٹرزکو ہٹاکرجگہ کوسربمہرکردیاگیا،دریں اثنامختلف ٹیموں کی کارروائی میں گلشن اقبال ٹائون میں پلاٹ نمبر C-345،بلاک 1،اسکیم 36، پر دوسری منزل کی پارٹیشن دیواروں اور آرسی سی چھت ،اورمعززعدالت کے حکم کی تعمیل میں پلاٹ نمبر 35،اوورسیز،بلاک 7/8،کی دائیں جانب لازمی کھلی جگہ پر پارٹیشن دیواروں اورزینہ جبکہ ایک اورکارروائی میں گلبرگ ٹائون پلاٹ نمبر R-331،بلاک 2،ایف بی ایریا پرچوتھی منزل کی دیواروں اورآرسی سی چھت کومنہدم کردیاگیا۔
تازہ ترین