• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول ایوی ایشن کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

  اسلام آباد (صباح نیوز)سول ایوی ایشن کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے۔ چھ کھرب روپے سے زائد مالیت کے اثاثے بھی دو حصوں میں تقسیم ہوں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ پی آئی اور سول ایوی ایشن کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے کیا گیا تھا اور اس حوالہ سے پالیسی بھی بنالی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ ریگولیٹری اور سروسز ڈویژنز کو الگ ، الگ کر دیا جائے گا۔ سول ایوی ایشن کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے لئے آرڈیننس لایا جائے گا اور اس آرڈیننس کے تحت ریگولیٹری اور سروسز ڈویژنز کو الگ الگ کر دیا جائے گا۔
تازہ ترین