• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ن لیگ، پی پی نے لیٹ کر تو کیا پی ٹی آئی نے بیٹھ کر ووٹ دیا؟تجزیہ کار

دیکھئے جیو نیوز کا پروگرام ”رپورٹ کارڈ“


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان کے پہلے سوال ن لیگ نے لیٹ کر چوم کر ووٹ کو عزت دی، فیصل واوڈا، توسیع کے معاملہ کو متنازع بنانے کی سازش ناکام بنادی۔

رانا ثناء، کیا فیصل واوڈا کا الزام درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ اداروں کی عزت بڑھاناا ور ان پر عوام کااعتماد پیدا کرنا حکمرانوں کی ذمہ داری ہوتی ہے، ن لیگ اور پی پی نے لیٹ کر ووٹ دیا ہے تو کیا پی ٹی آئی نے بیٹھ کر ووٹ دیا ہے۔

سلیم صافی نے کہا کہ فیصل واوڈا نے ٹی وی پروگرام میں بوٹ دکھا کر بات کی ایسی صورتحال میرے پروگرام میں کبھی پیدا نہیں ہوئی، اس کی وجہ یہ ہے کہ میں ایک جیسے مزاج رکھنے والے لوگوں کو پروگرام میں ساتھ بلاتا ہوں۔

اداروں کی عزت بڑھاناا ور ان پر عوام کااعتماد پیدا کرنا حکمرانوں کی ذمہ داری ہوتی ہے، عمران خان نے اپنے لوگوں کو صرف دوسروں کی بے عزت کرنے کی تربیت دی ہے۔

وزیراعظم اور وزارت کے منصب، میڈیا اور عدلیہ کو بے عزت کرنے کے بعد ایک ادارے کے ساتھ بھی یہی ہورہا ہے۔

فیصل واوڈا ٹی وی پروگرام میں بوٹ لے آئے، ہمارے قومی اداروں کو ڈس کریڈٹ کرنے کا اس سے بھیانک طریقہ کوئی اور نہیں ہوسکتا ہے۔

حسن نثار کاکہنا تھا کہ فیصل واوڈا نے ن لیگ پر الزام نہیں لگایا یہ ناقابل تردید حقیقت ہے، کوئی نیم پاگل آدمی ہی اس سے اختلاف کرے گا، اس حقیقت نے سیاستدانوں کی نااہلی، غیرذمہ داری، چھچھورپن، آپس میں جانوروں کی طرح جھگڑنے اور اندھا دھند کرپشن کی کوکھ سے جنم لیا ہے۔

بدترین ڈکٹیٹر کی گود میں جنم لینے والا ووٹ کو عزت کی بات کرتا ہے تو شرم آتی ہے۔

تازہ ترین