• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حریم شاہ نے پہلا ویڈیو سانگ شیئر کردیا


ٹک ٹاک گرل حریم شاہ نے اپنا پہلا ویڈیو سانگ ’نخرے باز ‘ شیئر کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حریم شاہ نے اپنے گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ امید ہے آپ سب اسے پسند کریں گے اور اس  سے لطف اندوز ہوں گے۔

خاتون ریپر ایش چغتائی اور ارباز کے گانے کی ویڈیو میں صندل خٹک اور حریم شاہ جلوے بکھیر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی  اعلیٰ سرکاری دفتر میں بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد سے ہی حریم اور ان کی دوست صندل خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

متنازع ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کے والد کا بیٹی کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام بھی سامنے آیا تھا۔

مفتی قوی، یوٹیوبر شاہ ویر جعفری سمیت کئی وزراء کے ہمراہ حریم کی تصویریں بھی موضوع بحث رہ چکی ہیں۔

حریم شاہ کچھ متنازع ویڈیوز اور نامور شخصیات کے ساتھ رابطوں کی وجہ سے اس وقت خبروں میں ہیں۔

تازہ ترین