• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیر قانون سندھ ضیاء لنجار کی عبوری ضمانت میں توسیع

سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق نیب انکوائری میں سابق وزیرقانون سندھ ضیاء لنجار کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کردی جبکہ آئندہ سماعت پر ریفرنس دائر کرنے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

درخواست ضمانت کی سماعت پر سابق وزیر قانون سندھ ضیاء الحسن لنجار سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے، دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ضیاء الحسن لنجار کے خلاف تفتیش مکمل ہے، ریفرنس منظوری کے لیے نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد بھیجا ہوا ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین نیب ریفرنس آج منظور کریں گے، ریفرنس منظوری کے لیے مزید مہلت درکار ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ضیاءلحسن لنجار کے خلاف کتنی انکوائریاں چل رہی ہیں، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ضیاء الحسن لنجار کے خلاف صرف ایک انکوائری تھی جسے مکمل کرلیا گیا ہے۔

عدالت نے 13 فروری تک ریفرنس دائر کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیااور ضیاء الحسن لنجار کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کردی۔

واضح رہے کہ ضیاء لنجار پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

تازہ ترین