• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) عمان کی15رکنی ویٹرنز ہاکی ٹیم دس روزہ دورے پر جمعرات کی شب کراچی پہنچ گئی ۔ پاکستان ویٹرنز ہاکی کے روح رواں سابق قومی ہاکی کپتان اصلاح الدین، قومی ہاکی کوچ سمیر حسین اور دیگر نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔ ٹیم کی قیادت یوسف شیخ کررہے ہیں۔ عبدالرحمان کوچ اور مصطفی منیجر ہوں گے۔ کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کپتان یوسف شیخ نے کہا کہ پاکستان کے دورہ سے جنوبی افریقا میں ہونے والے ویٹرنز ورلڈ کپ ہاکی ٹور نامنٹ کی تیاری میں مدد ملے گی جو رواں سال کھیلا جائے گا۔
تازہ ترین