• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزرگان دین کی شان میں گستاخی کرنیوالے رعایت کے مستحق نہیں،کانفرنس

کراچی(پ ر) مسجد خیر العمل انچولی سوسائٹی میں مرکزی امام مہدی ؑ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے شیعہ و سنی علما کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انبیاکرام،آئمہ معصومین و بزرگان دین کی شان میں گستاخی کرنیوالے کسی بھی قسم کی رعایت کے حق دار نہیں،اس کے سد باب کیلئے حکومت کو ٹھوس اور مؤثر اقدامات کرنے ہونگے،مقررین نے مزید کہا کہ امام مہدی ؑ کی آمد کے عقیدے پر تمام مذاہب متفق ہیں،جلسے سے علامہ حسن ظفر نقوی،مولانا امین شہیدی،مولانا محمد عون نقوی،ڈاکٹر ماجد رضا عابدی، مولانا آزاد جمیل،علامہ فرقان حیدر ،مولانا باقر عباس زیدی،علی حسین،ایس ایم نقی،عمران حیدر،مہدی عباس،راشد حسین رضوی،عارف رضا زیدی، حسن رضا سہیل،مولانا خورشید عابداور دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر جعفریہ الائنس ،پیام ولایت فاؤنڈیشن، مرکزی تنظیم عزا،ذاکرین امامیہ، مرکزی تنظیم عزاداری،شیعہ ڈیموکریٹک الائنس، شیعہ ایکشن کمیٹی،علی کونسل ،ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی، عزاداری یوتھ کے ،علامہ نثار احمد قلندری، سہیل شاہ،ڈاکٹر ندیم،کوثر نقوی،شمس الحسن شمسی، حکیم محمد احمد،اسد آغا،محمد عباس زیدی، رضی حیدر رضوی، اقبال حیدر ندیم،مختار فتح پوری، وسیم راجو،سکندر زیدی اور دیگر نے شرکت کی، خیر العمل ٹرسٹ کے مینجنگ ٹرسٹی حسن امام تقوی،سیکریٹری سلمان حیدرو دیگر نے اظہار تشکر کیا۔
تازہ ترین