• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات، انگلینڈ پلٹ 2بہنیں پراسرار طور پر ہلاک ہو گئیں

گجرات(نمائندہ جنگ)گجرات میں انگلینڈ پلٹ 2بہنیں پراسرار طور پر ہلاک ہوگئیں۔ اہلخانہ کے مطابق 25سالہ ماریہ اور 18سالہ نادیہ مردہ پائی گئیں، گیس سے دم گھٹا،تھانہ دولت نگر کے گاؤں میر پورمیں انگلینڈ سے پاکستان لوٹنے والی دونوں بہنیں 25سالہ ماریہ اور 18سالہ نادیہ گزشتہ روز گھر میں مردہ پائی گئیں۔اطلاع ملنے پر ایس پی انویسٹی گیشن گجرات غلام مصطفےٰ گیلانی،ڈی ایس پی صدر سعید گیلانی،اور ایس ایچ او موقع پر پہنچے، اور لاشوں کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات سے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا۔دونوں بہنوں کی مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔اہلخانہ کا کہنا ہے کہ دونوں بہنیں گیس سے دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوئی ہیں۔ ایس پی انویسٹی گیشن گجرات غلام مصطفےٰ گیلانی نے بتایا کہ پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد اصل حقائق کا پتہ چلے گا۔
تازہ ترین