• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ انڈسٹر یل ایریا کے علاقے ایچ ایٹ سے ریاض احمد کی کار ایل آر سی 322 ، آئی ایٹ ون سے سعود بن احمد کی موٹر سائیکل اے یو پی 115 گھر کے باہر سے اورتھانہ گولڑہ کے علاقے ای الیون ٹو احمد حسین کے گھر کے باہر سے موٹرسائیکل اے آر ایم 719 چوری ہو گئی ۔ تھانہ شہزاد ٹائون کے علاقے چٹھہ بختاور میں محمد شہزاد کے گھر کے تالے ٹوٹ گئے اور نامعلوم چور 13 لاکھ روپے کی نقد ی اور زیورات چوری کر لے گئے۔تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے طارق مسعود کی رپورٹ پر فدا ملک اور صفدر شاہ کے خلاف ساڑھے 4 لاکھ روپے فراڈ کا مقد مہ درج کر لیا ۔ملزموں نے مدعی سے گاڑی خرید کر دینے کے لیے رقم لی اور دھوکہ دہی سے ہڑپ کر لی۔تھانہ آبپارہ پولیس نےطاہر محمود کی رپورٹ پر بلال آصف کے خلاف خیانت مجر مانہ کا مقد مہ درج کر لیا ۔ لاکھوں کے چیک بھی ڈس آنر ہو گئے ۔
تازہ ترین