• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کو غیر اخلاقی ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے کے الزام میں 2افراد گرفتار

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ نے قائد اعظم کالونی راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے پورنو گرافی کے الزام میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیاجن میں قیصر شہزاد اور عمر زیارف شامل ہیں،ملزمان کے زیر استعمال موبائل فون قبضہ میں لے کر کم عمر بچوں کی وڈیوز بھی برآمد کرلی گئیں۔ملزمان کم عمر بچوں کو غیر اخلاقی ویڈیوز اورفوٹوز کے ذریعے بلیک میل کرتے تھے۔ انسداد الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی۔
تازہ ترین