• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازمین 21جنوری کےاحتجاج میں شامل ہوں :ریلوے ورکرز یونین اوپن لائن

ملتان (سٹاف رپورٹر) ریلوے ورکرز یونین اوپن لائن ملتان ڈویژن کےصدر محمد سلیم چشتی، ڈویژنل جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اجمل اور مرزا ریاض احمد غالب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکز کی ہدایت پر ریلوے ملازمین کو درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کروانے کے لئے 21جنوری کو ریلوے کی تمام ڈویژنوں میں احتجاجی پروگرام کیا جارہا ہے ،جس میں آج تک تمام عارضی ملازمین اور وزیراعظم پیکیج کے تحت کنٹریکٹ ملازمین کو کنفرم کرنے کے لئے سکیل نمبر ایک سے سکیل نمبر16تک کے تمام ملازمین کی اپ گریڈیشن کر وانے کے لئے تمام ٹیکنیکل سٹاف کو بلاتفریق بنیادی تنخواہ کا 25فیصد ٹیکنیکل الاؤنس دلوانے ، گینگ مینوں کو 5ہزار روپے ہارڈ شپ ، ریلوے ہسپتالوں کو اپ گریڈ یشن اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے احتجاج کیا جا رہا ہے ، تمام ریلوے ملازمین اپنے حقوق منوانے کی خاطر 21جنوری کےاحتجاج میں شامل ہوں۔
تازہ ترین