• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے استفادہ کرنے والوں کی تفصیلات سینیٹ میں پیش

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے استفادہ کرنے والوں کی تفصیلات سینیٹ میں پیش


وزارت خزانہ نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے استفادہ کرنے والوں کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کردیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے 1لاکھ 24 ہزار 587 افراد نے فائدہ اٹھایا۔

تحریری جواب میں سینیٹ کو بتایا گيا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے 123 ارب روپے ریونیو وصول ہوا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اثاثہ جات ظاہر کرنے کے آرڈینس سے 62 ارب ریونیو وصول ہوا ، جبکہ گزشتہ ایمنسٹی اسکیم سے 80 ہزار 68 افراد نے فائدہ اٹھایا تھا۔

تازہ ترین