• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہی قلعے میں شادی :کمپنی کے خلاف مقدمے میں نئی دفعات شامل کرنے کی درخواست

شاہی قلعے میں شادی :کمپنی کے خلاف مقدمے میں نئی دفعات شامل کرنے کی درخواست


والڈ سٹی اتھارٹی لاہور نے شاہی قلعے میں خلاف ضابطہ شادی رچانے والی نجی کمپنی کے خلاف مقدمے میں دفعہ 406 اور نوادرات ایکٹ 1976ء کی دفعات شامل کرنے کی درخواست دے دی، نجی کمپنی کے نامزدملزم اسجد نوازنےضمانت قبل از گرفتاری کرا رکھی ہے، جس کا فیصلہ عدالت 20 جنوری کو کرے گی ۔

شاہی قلعہ میں نجی کمپنی نے سالانہ تقریب کی اجازت لیکر 9 جنوری کوشادی کی تقریب منعقد کی، جس پر والڈ سٹی اتھارٹی انتظامیہ نے نجی کمپنی کے خلاف تھانہ ٹبی پولیس میں دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کرادیا، اب والڈ سٹی اتھارٹی نے نجی کمپنی کے خلاف درج مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 406 اور  نوادرات ایکٹ 1976ء کی شق 18 اور 19 شامل کرانے کے لئے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔

والڈ سٹی اتھارٹی کا موقف ہے کہ نجی کمپنی نے شادی کی تقریب کا انعقاد کرکے نہ صرف اجازت نامے میں درج شرائط کی خلاف ورزی کی ، بلکہ تاریخی شاہی قلعہ کی عمارت کو بھی نقصان پہنچایا، اس لیے مقدمے میں نئی دفعات اور شقیں شامل کرنا ضروری ہے۔

ذرائع کے مطابق اگر پولیس نے مقدمے میں نئی شقیں شامل کر لیں تو ملزم کو تین سال تک سزا ہوسکے گی، اگر پولیس والڈ سٹی اتھارٹی کی درخواست پر یہ دفعات شامل نہیں کرتی تو عدالت ملزم کو قید کی سزا سنانے کی بجائے صرف جرمانہ عائد کر سکتی ہے۔

تازہ ترین