اسرائیلی وزیر خارجہ گیدون سار نے کہا ہے کہ ایران کی حکومت کو صرف ایرانی عوام کے ذریعے ہی گرایا جا سکتا ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی جیت چکے ہیں، ایران ڈرامائی طور پر کمزور پڑ چکا ہے۔
اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ ہمارا مشن مکمل ہونے تک جاری رہے گی۔
لبنان کا ذکر کرتے ہوئے صہیونی حکومت کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ لبنانی حکومت سے توقع ہے کہ وہ لبنان سے اسرائیل پر حملے رُکوائے۔