وائٹ ہاؤس کے معاشی مشیر کیون ہیسیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے آئل ٹینکر جانا شروع ہوگئے ہیں۔
امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیون ہیسیٹ کا کہنا تھا کہ پُرامید ہوں کہ ایران جنگ جلد ختم ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران جنگ مہینوں میں نہیں ہفتوں میں ختم ہوسکتی ہے۔ ٹرمپ اس معاملے کو انجام تک پہنچائے بغیر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
معاشی مشیر وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ایران امریکا کی معیشت کو نقصان نہیں پہنچا رہا۔
انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک امریکا کو تیل فروخت کرنے والی برآمدات میں کمی کرسکتے ہیں۔
کیون ہیسیٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایندھن مارکیٹ کے استحکام پر چین اور امریکا کے مقاصد ایک ہیں۔