• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکبرروڈ فیڈر 12گھنٹے سے زائد بند، شہری بوند بوند کو ترس گئے

ملتان(سٹاف رپورٹر) میپکو حسن پروانہ سب ڈویژن کا اکبرروڈ فیڈر 12 گھنٹے سے زائد بند رہا، شہری بجلی کے ساتھ ساتھ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، فالٹ (خرابی)تلاش نہ کیا جاسکا، انجینئرز اور ملازمین کی سرتوڑ کوششیں رات گئے تک جاری رہیں، صارفین کے مطابق جمعہ کی صبح میسکو(MESCO) گرڈ سٹیشن سے نکلنے والا اکبر روڈ فیڈر اچانک بند ہوگیا، میپکو حکام کو فوری طور پر اطلاع دی گئی جنہوں نے 12 بجے بجلی کی بحالی کا بتایا۔ عزیز ہوٹل چوک ریلوے روڈ، جلیل آباد، سدوحسام، لکڑ منڈی، چوک شہیداں اور ملحقہ آبادیوں کے مکینوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، میپکوٹیمیں رات تک فالٹ تلاش کرنے کی کوشش کررہی تھیں،چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
تازہ ترین