• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن نے اپنے رواں سال کے کیلنڈر کو حتمی شکل دے دی ہے ، ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے ایسوسی ایشن کے سالانہ جنرل باڈی ااجلاس کے بعد فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ہے کہ کراچی کی کلبوں کی رجسٹریشن 20سے 30جنوری تک ہوگی جس کے لئے کلب ایسوسی ایشن کے سیکریٹری طارق حسین سے رابطہ کریں،رواں سال کی سرگرمیوں کا اغاز رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ سے ہوگا، رواں سال میں 12بوائز اور 3گرلز کے ٹورنامنٹ ہوں گے، مارچ میں امپائرنگ اور کوچز رفریشر زکورس کا انعقاد کیا جائیگا امپائرنگ کورس کے لئے پروفیسر آمنہ مختار اور پروفیسر ظفر اقبال کو کوچز ریفرشر کورس کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا جبکہ طارق حسین دونوں کورسز کے سیکریٹری ہونگے جون و جولائی میں سالانہ کوچنگ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا، گرلز اور بوائز کی 2انڈر 20ٹیموں کو اندورن سندھ نمائشی میچز کھیلنے کے لئے بھی بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ تمام قومی دنوںپر ٹور نامنٹ کا انعقاد کرنے کے علاوہ دیگر نو ایونٹ بھی کرائے جائیں گے،ر 5فروری کو بوائز کا نمائشی میچ کھیلا جائیگا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی ارشاد احمد سوڈر مہمان خصوصی ہونگے ۔

تازہ ترین