• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلات دشت گوران سڑک کے ٹینڈرز دوبارہ کرائے جائیں،گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن

کوئٹہ(پ ر)آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری طارق رئیسانی نے کہا ہے کہ قلات دشت گوران تک سڑک کی تعمیر کیلئے ہونے والے ٹینڈرز میں مبینہ بے ضابطگیاں ہوئی ہیں، ٹینڈرز فوری منسوخ کرکے ازسر نو کرائے جائیں۔ ایک بیان میں طارق رئیسانی نے کہا کہ مذکورہ ٹینڈرز پسند نا پسند کی بنیاد پر دیئے گئے ہیں ۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ، وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم اورنیب سمیت تمام تحقیقاتی ادارے نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کر یں ۔ 
تازہ ترین