• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ عالمی صورتحال میں اتحاد کا مظاہرہ کیا جائے،ظفر محمود مجددی

مانچسٹر(علامہ عظیم جی)برطانیہ کے ممتاز عالم دین جامعہ کریمیہ کے سربراہ علامہ ظفر محمود مجددی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو باہمی اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے، موجودعالمی صورتحال اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ اسلام کے سنہری اصولوں کو اجاگر کیا جائے اورنئی نسل کو آگاہ کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کریمیہ مانچسٹر میں دینی تقریب اور علما کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا مذہب اور داعی ہے اسے دہشت گردی کو اس کے ساتھ جوڑنے کی جو بھی کوششیں کی گئی ہیں وہ بالکل غلط ہیں، اسلام انسانیت کا مذہب ہے اور انسانیت کی بھلائی چاہتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ برطانیہ کے اندر رہنے والے مسلمانوں کو چاہئے کہ برطانیہ میں تمام شعبوں میں ترقی کے ساتھ ساتھ اپنی اپنی اولاد کو اسلام کی سنہری تعلیمات سے آگاہ کریں، قرآن اور دین کی تعلیم دلوائیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان یا دوسرے اسلامی ممالک کے سربراہوں کو چاہیے کہ وہ مل بیٹھ کر عالمی سطح پر باہمی اتحاد کا کوئی ایسا فارمولا بنائیں جس سے تمام مسلمان پوری دنیا کے انسانوں کے مابین ہم آہنگی پیدا ہو سکے، غلط فہمیوں کے ازالہ کیاجائے، علامہ ظفر محمود مجددی کہا کہ وہ علمائے کرام کے اتحاد اور برطانیہ اور یورپ مین مسلمانوں کی رہنمائی کیلئے ہمیشہ کوشاں رہے ہیں ۔

تازہ ترین