• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں ماحول دوست پالیسیوں کے حق میں مظاہرہ

برلن(این این آئی)ہزاروں افراد نے ماحول دوست پالیسیوں کے حق میںجرمن دارالحکومت برلن میں مظاہرہ کیا۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق اس مظاہرے میں یہ افراد حکومت سے مزید ماحول دوست پالیسیوں اور فطرت کو محفوظ کرنے کے اقدامات کے مطالبے کررہے تھے ۔ منتظمین کے مطابق پندرہ ہزار سے زائد افراد اِس مظاہرے میں شریک ہوئے جو زرعی اور خوراک کے ایک بین الاقوامی فیسٹیول کے موقع پر کیا گیا۔ یہ مظاہرہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب انٹرنیشنل گرین ویک بھی جاری ہے۔ یہ امر اہم ہے دوسری جانب جرمن کسان بھی سخت حکومتی پالیسیوں کے تناظر میں کئی شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کسانوں نے برلن سمیت کئی شہروں میں سینکڑوں ٹریکٹروں سے کئی شاہراؤں کو بند کر کے احتجاج کیا۔
تازہ ترین