• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورڈ کے پرچوں کی مارکنگ نجی سکولوں کے اساتذہ سے کروانے پرپابندی

لاہور( رب نواز خان)تعلیمی بورڈ ز کومیٹرک وانٹر میڈیٹ کے بورڈ کےپرچوںکی مارکنگ نجی سکولوں کالجوں کے اساتذہ سے کروانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ رواں سال میٹرک وا نٹر کے پرچے صرف سرکاری سکولوں کے اساتذہ ہی چیک کر سکیںگے ۔ جبکہ سرکاری سکولوں اور کالجوں کے اساتذہ کے علاوہ دیگر سرکاری اداروں کے ملازمین بھی پرچوں کی مارکنگ کر سکیں گے۔ اس حوالےسے محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے تعلیمی بورڈز کو سرکاری سکولوں کے اساتذہ سے پرچوں کی مارکنگ کروانے کا پابند کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے تعلیمی بورڈز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کی مارکنگ صرف سرکاری سکولوں کے اساتذہ سے ہی کروائیں گے۔جبکہ سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی عدم موجودگی یا کمی کو پورا کرنے کے لیے نجی سکولوں کے اساتذہ کی خدمات لینے کی بجائے دیگر سرکاری ملازمین سے پرچے چیک کروائےجائیں گے جبکہ پیپر چیکر کی کمی کو پورا کرنے کے لیے دیگر سرکاری محکمو ں کے ملازمین کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالےسے محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے حکام بالا نے کہا ہےکہ پرچوں کی شفاف مارکنگ کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین