• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی عوام کی واحد نمائندہ جماعت ہے ‘اشتیاق ارمڑ

پشاور ( نیوزڈیسک )خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو ملک بھر میں مثالی ترقیاتی کام کر کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی موجودہ حکومت نے گرین خیبر پختونخوا بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ عوام کی ترقی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور اس بارے میں عوام کو مایوس نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی سکیموں میں ارمڑ ، چمکنی ، ترناب ، میاں گجر ، لالا کلے ، سردار گڑھی پشاور وغیرہ یونین کونسلوں کی راہ میں قطعی کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیر ماحولیات نے عوام سے اپیل کی کہ صوبے کے کونے کونے میں رواں موسم بہار میں زیادہ سے زیادہ پودے لگا ئیں تاکہ صوبے کو گرین پختونخوا کے ساتھ ساتھ اقتصادی طور پر بھی مزید مستحکم بنایا جا سکے۔
تازہ ترین