• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پی سی بی ہمارے وفاقی وزیر داخلہ بھی ہیں، ایسا کیوں؟ ایمل ولی

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں رکن کمیٹی ایمل ولی نے سوال کیا کہ چیئرمین پی سی بی ہمارے وفاقی وزیر داخلہ بھی ہیں، ایسا کیوں؟ پاکستان کرکٹ بورڈ کا معاملہ کمیٹی میں کیوں نہیں آتا؟ 

سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کیونکہ وزیر بھی ہیں تو مناسب نہیں لگتا ان پر بات کرنا۔

ایمل ولی نے سوال کیا وفاقی وزیر، چیئرمین پی سی بی کیوں ہیں؟ جس پر سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ نے کہا کہ میرے پے چیک سے اوپر کا سوال ہے، ان کے بیان پر کمیٹی میں قہقہے لگ گئے۔

رکن کمیٹی ایمل ولی خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے بین الصوبائی رابطہ میں آتا تھا، اب کابینہ کے ماتحت پاکستان کرکٹ بورڈ کیسے ہوگیا؟

رکن کمیٹی کاظم علی نے کہا کہ نگراں حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو کابینہ کے ماتحت کیا، جس پر ایمل ولی بولے کہ معلوم تو کریں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو کابینہ کے ماتحت کیوں کیا؟

قومی خبریں سے مزید