چیک جمہوریہ میں معذوروں کے سینٹرمیں آتشزدگی کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق معذوروں کا سینٹر جرمن بارڈر سے 100 کلو میٹر دوری پر واقع ہے، فائر بریگیڈ اہلکاروں نے چند گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے ۔
جس سینٹر پر آگ لگی وہ پہاڑی علاقے میں واقع ہے جس کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ہلاک اور زخمی ہونے والے معذروں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
چیک جمہوریہ کی حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔