• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹے کا بحران: صدر عارف علوی کی لاعلمی پر سعید غنی کا تبصرہ

آٹے کا بحران: صدر عارف علوی کی لاعلمی پر سعید غنی کا تبصرہ


صدر مملکت عارف علوی کی آٹے کے بحران پر لاعلمی پر وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے تبصرہ کیا ہے ۔

سعید غنی نے تبصرہ کرتےہوئے کہاکہ صدر عارف علوی نے اچھا کیا جو سچ بولا، فردوس عاشق اعوان کی طرح بونگی نہیں ماری۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں کو ا پنے پاس منتقل کرنے والا وفاق پہلے، سندھ کے اخراجات ادا کرے۔

آٹے کے بحران پر سعید غنی کا کہنا تھا کہ 8 لاکھ ٹن گندم فیڈ ملز اور پنجاب کو دینے سے آٹے کا بحران پیدا ہوا جبکہ انسانوں کے بجائے مرغیوں کو آٹا دینا پی ٹی آئی جیسی حکومت کی ترجیح ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے ملک میں آٹے کے بحران سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس کا علم نہیں لیکن معلوم ہونا چاہیے تھا۔

کراچی میں قومی ادارہ برائے صحت اطفال (این آئی سی ایچ) اور امراض قلب (این آئی سی وی ڈی ) میں صحافیوں سے گفتگو میں صدر مملکت نےکہا تھا کہ دعوے کرتے وقت انہیں خزانے کی حالت کا علم ہی نہیں تھا۔

کراچی میں اسپتالوں کے دورے کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مریضوں کو پریشان کیے بغیر ان اسپتالوں کی وفاق کو منتقلی کو یقینی بنایا جائے گا۔

تازہ ترین