• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد: ہندو برادری کا قومی شاہراہ پر احتجاجی دھرنا


جیکب آباد میں ہندو برادری نے قومی شاہراہ پر بائی پاس کے مقام پر احتجاجی دھرنا دے دیا۔

ہندو برادری کے رہنما بابو مہیش لاکھانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مہک کماری کو اغوا کیا گیا ہے، پولیس تعاون نہیں کررہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک لڑکی بازیاب نہیں ہوجاتی۔

دو روز قبل مہک کماری منظر عام پرآئی تھی، اس نے اپنے ویڈیو بیان میں اسلام قبول کرنے کے بعد رضا سولنگی سے شادی کرنے کا اقرار کیا تھا۔

مہک کماری نے آج عدالت کے روبرو پیش ہوکر اعتراف کیا کہ اس نے اسلام قبول کرلیا ہے، اس کا اسلامی نام علیزہ ہے۔

لڑکی نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ اس نے رضا سولنگی سے شادی کرلی ہے، عدالت نے رضا سولنگی کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کردی۔

تازہ ترین