• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق کی گندم باہر سے منگوانے کی منظوری ، سندھ حکومت کا رد عمل

وفاق کی گندم باہر سے منگوانے کی منظوری ، سندھ حکومت کا رد عمل


سندھ حکومت نے گندم درآمد کرنے کا وفاق کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر قرار دے دیا ۔

صوبائی وزير زراعت اسماعیل راہو نے کہا ہےکہ جب وفاق نے دعوٰی کیا تھا کہ 40لاکھ ٹن گندم موجود ہےتودرآمد کاجواز نہیں بنتا۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت کا یہ فیصلہ درست ہے تو کیا وفاقی حکومت نے جو کہا وہ غلط تھا۔

انہوں نے کہاکہ درآمدی گندم مارچ سے پہلے ملک نہیں پہنچ سکتی، اور مارچ تک تو سندھ میں نئی فصل آجائے گی۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ اگر3لاکھ ٹن گندم باہر سےمنگوانی تھی تو40 ہزار ٹن بھیجی کیوں؟

تازہ ترین