• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعمیر پاکستا ن اولین فرض ہونا چاہئے، عامر چوہدری، آصف محمود

کوونٹری (نمائندہ جنگ) پاکستان کی تعمیر کرنا ہم سب کا فرض اولین ہونا چاہیے، مضبوط پاکستان ہی ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان کمیونٹی کے معززین نے کوونٹری فلاور کے زیر اہتمام پروگرام ہم سب پاکستانی ہیں کے عنوان سے ہونے والے مزاکرے میں کیا، عامر چوہدری آصف محمود اور عمران خان نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر کام کیا جائے، سیاست کو پس پشت ڈال کر پاکستان کی تعمیر کے لیے جدوجہد کی جائے، پاکستان کے اداروں کو مضبوط کیا جائے، پاکستان کا نام دیار غیر میں اجاگر کیا جائے تاکہ پاکستان کا نام اور مقام بلند ہو، ایک مضبوط پاکستان ہمارے لئے ایک مضبوط پہچان قائم کر سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایئر لائن پی آئی اے نے جس طرح ایئر مارشل ارشد ملک کی سربراہی میں ترقی کی اور مسافروں کے ساتھ ساتھ اپنے ملازمین کو تحفظ دے کر اپنا وقار بلند کیا ایک نیک شگون ہے اور انتہائی حوصلہ افزاء ہے اب اوورسیز پاکستانیوں کو چاہیے کہ اپنی قومی ایئر لائن کے ذریعے سفر کر کے اسے مذید مضبوط بنائیں اور ارشد ملک کی کارکردگی کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ دیگر ادرے بھی اسی طرح ترقی کریں جس طرح پی آئی اے ترقی کی منازل طے کر رہی ہے عامر چوہدری نے کہا کہ آج کے نفسا نفسی کے دور میں ہمارے نزدیک جہاں اپنے کنبے کی کفالت کے لیے کام کرنا ہے وہاں اپنے ملک پاکستان کو مساہل کی دلدل سے نکالنے کے لیے بھی اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ ایک مضبوط پاکستان دنیا کے نقشے پر ابھرے اور ہمُ اپنا سینہ تان کر دنیا میں گھوم سکیں، انھوں نے کہا کہ پی آئی اے ایک ناکام ایئر لائن بن چکی تھی جسے ایئر مارشل ارشد ملک نے سہارا دے کر ایئر مارشل نور خان کی یاد تازہ کر دی آج پی آئی اے پر سفر کر کے جہاں سکون میسر ہوتا ہے وہاں عزت بھی ملتی ہے جس سے ہمارا دل خوشی سے جھوم اٹھتا ہے انھوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب مل جل کر اپنے پاکستان کے اداروں کی قدر کریں اور انھیں مضبوط بنائیں۔
تازہ ترین