• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کی معاشرے میں اہمیت کو اجاگر کرنیکی ضرورت ہے‘ جمیلہ گیلانی

پشاور (لیڈی رپورٹر)غیر سرکاری تنظیم واک کے زیر اہتمام باچا خان کی 32ویں برسی کے موقع پرباچا خان کی حقوق نسواں کے حوالے سے سیاسی جدوجہدکو اجاگر کرنےسے متعلق پشاور پریس کلب میں سمینار کا انعقاد کیا گیا جسمیں مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔تقریب میں جمیلہ گیلانی ،رحیم شاہ ا یڈوکیٹ ،زیب یوسفزئی ،ثناء اعجاز ،اکبر ہوتی ایڈوکیٹ ،لائبہ یوسفزئی اور دیگر سماجی اور سیاسی تنظیموں کے افراد نے شرکت کی اس موقع پر مقرین کا کہنا تھا کہ خواتین کی معاشرے میں اہمییت کو اجاگر کرنے کیلئے وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ مرد کے جتنے حقوق ہے وہ حقوق عورتوں کے بھی جسکے لئے ہر محاذ پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ باچا خان نے ہمیشہ خواتین کی کو سیاسی اور ہر شعبہ زندگی میں اہمیت پر کام کیا ۔مقررین کا کہنا تھا کہ واک پختون عورتوں کےحقوق کیلئے کام کر رہی ہے خواتین کے سماجی ،سیاسی اور انسانی حقوق کیلئے پر کام کرنے کیلئے ہر فورم پر اواز اٹھائنگے اور حکومت کو بھی حقوق نسواں کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جبکہ باچا خان کے عورتوں کے حقوق کے حوالے سے افکار کے متعلق شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ھے ۔
تازہ ترین