امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی قیادت کے خاتمے کی کوشش کررہے ہیں مگر اس کے بعد کا کوئی منصوبہ موجود نہیں۔
امریکی میڈیا نے کہا کہ امریکا کا آمرانہ حکومتوں کو گرا کر جمہوریت قائم کرنے کا ریکارڈ متنازع اور پیچیدہ رہا ہے، امریکا کا ریکارڈ اُن مواقع پر بھی متنازع رہا ہے جب بعد کے مرحلے کے لیے واضح منصوبہ موجود تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایسی کوششیں زیادہ تر مایوسی کا سبب بنی ہیں، ان کوششوں کے نتیجے میں ایسے ممالک سامنے آئے جو بدستور تنازعات کا شکار ہیں۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایسے ممالک نے امریکا کے کردار کے خلاف بغاوت کی یا پھر مضبوط امریکی اتحادی شمار ہی نہیں ہوئے۔
اس سے قبل برطانوی اخبار کا بھی کہنا تھا کہ ایران میں رجیم چینج کی کوشش میں صرف فضائی حملوں پر انحصار خطرناک ہے، ٹرمپ کی حکمت عملی 2003ء میں عراق اور 2001ء کے افغانستان ماڈل سے مختلف ہے۔