• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی گورننگ بورڈ اجلاس آئندہ ماہ پشاورمیں ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ،گورننگ بورڈ کا اجلاس 4 فروری کو پشاور میں ہو گا یہ اس سال کا پہلا اجلاس ہوگا۔ یہ پہلا موقع ہے جب پشاور میں گورننگ بورڈ کا اجلاس ہو رہا ہے۔ گذشتہ سال کوئٹہ میں ہونے والا اجلاس ہنگامہ خیز ثابت ہوا تھا۔ اجلاس میں چیئرمین احسان مانی کرکٹ ڈویلپمنٹ پر رپورٹ پیش کریں گے ۔ پاکستان سپر لیگ ایڈیشن فائیو کے حوالے سے بات چیت ہوگی ۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ گورننگ بورڈ کو حالیہ اور آئندہ ہونے والے انٹرنیشنل سیریز کے حوالے سے بریف کیا جائےگا۔ کے پی کے خاص طور پر پشاور میں کرکٹ کی سرگرمیوں کی بحالی کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔ پشاور میں آئندہ سیزن میں ڈومیسٹک ، پی ایس ایل اور انٹرنیشنل میچز بھی کرانے کا منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
تازہ ترین