• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے 20 ارب روپے فنڈز کی درخواست کی ہے، چیئرمین ایچ ای سی

نواب شاہ( بیورورپورٹ )چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو 89ارب روپے کے فنڈ جاری کئے جبکہ وزیر اعظم سے مزید بیس ارب روپیہ کے فنڈز کی فراہمی کی درخواست کی گئی ہے پیپلز میڈیکل یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں میں اسکالر شپ پہلے سے زیادہ ہے، جبکہ تعلیم اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ کو ری اسٹور کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن یونیورسٹیوں کو سپورٹ کر رہی ہے، یونیورسٹیز میں مسائل ہیں، دنیا بھر کی یونیورسٹیوں میں طلبہ کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹاف تعینات کیا جاتا ہےتاہم ہماری یونیورسٹیوں میں کئی گنا ضرورت سے زیادہ اسٹاف رکھا گیا ہے۔

تازہ ترین