• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی، انٹرویو اجلاس میں شرکت سے ڈاکٹر پیرزادہ قاسم کی معذوری

کراچی(سید محمدعسکری) وائس چانسلر کے تلاش کے لئے قائم تلاش کمیٹی کے رکن اور ضیاالدین یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے منگل کو جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے لیئے ہونے والے تلاش کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی جب کہ آئندہ ہونے والے انٹرویو اجلاس میں شرکت سے معذوری ظاہر کرکے غیر جانبداری کی ایک مثال قائم کردی ہے ۔ تلاش کمیٹی کے رکن ڈاکٹر قیصر نے جنگ کو بتایا کہ ڈاکٹر پیر زادہ نے اس کی اطلاع باقاعدہ خط کے زریعے دے تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ان کا بھتیجا ڈاکٹر پیر زادہ جمال صدیقی بھی جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے عہدے کی دوڑ میں شامل ہے چناچہ وہ جانچ کے لئے ہونے والے اجلاس اور انٹرویو اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔ جنگ کے رابطہ کرنے پر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے تصدیق کہ وہ اپنے قریبی رشتہ دار کے امیدوار ہونے کے باعث تلاش کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

تازہ ترین