• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طارق چوہدری پرنسپل پاکستان براڈ کاسٹنگ اکیڈمی تعینات

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان ثمینہ وقار نے کہنہ مشق صحافی اورپاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے شعبہ خبر سے وابستہ کنٹرولر نیوز محمد طارق چوہدری کو پاکستان براڈ کاسٹنگ اکیڈمی کا پرنسپل تعینات کیا ہے۔طارق چوہدری نے اپنے عہدے کا چارج لیتے ہی پاکستان براڈ کاسٹنگ اکیڈمی کی سابقہ روشن روایات کو بحال کرنے اور ریڈیو صحافیوں سمیت پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے مختلف شعبوں سے وابستہ پروفیشنلز کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافے کے حوالے سے فوری طور پر اقدامات شروع کردیئے ہیں۔
تازہ ترین