آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل30؍ جمادی الثانی 1441ھ 25؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

دبئی کے اسلامک کلچر سینٹر میں 2019ء میں 3771 افراد نے اسلام قبول کیا

کراچی (نیوز ڈیسک) دبئی میں فروغ اسلام کیلئے کام کرنے والی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ برس 2019ء میں ان کے مرکز میں 3 ہزار 771 افراد نے اسلام قبول کیا۔ محمد بن راشد سینٹر فار اسلامک کلچر (آئی اے سی اے ڈی) کے ڈائریکٹر ہند محمد لوتاح کا کہنا ہے کہ ان کے سینٹر کی جانب سے اسلامی تعلیمات، ثقافت اور سوسائٹی میں انسانی اقدار کے فروغ کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں 2019ء کے دوران مقامی رہائشیوں میں آگہی میں اضافے کی بناء پر لوگوں کی زیادہ تعداد نے اسلام قبول کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کا مرکز نو مسلموں میں اسلام کے عدم تشدد کے فلسفے کو فروغ دے رہا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید