• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) تھانہ کو ہسار کے علاقے سپر مارکیٹ میں دو مو ٹر سائیکل سوارآسڑیلیا پلٹ خا تون سے اسلحہ کی نوک پر لاکھوں کی نقد ی ،زیورات اور قیمتی دستاویزات سے بھرا بیگ چھین کر چلتے بنے۔ سمدھن کے ہمراہ ان کی قریبی عزیزہ کے پائوں پر گاڑی کا ٹا ئر چڑھ گیا،جس سے وہ زخمی ہو گئیں ۔ ڈاکٹر سعید کے بھا ئی کوہ نور ریسٹورنٹ کے مالک رائو جاوید نے بتایا کہ ان کی سمدھن جن کے بیٹے کی 4 فروری کو شادی ہے ،آسٹریلیا سے آئی ہوئی ہیں زیورات بنوانے کے لیے پر سپر مارکیٹ آئیں ،ابھی وہ کوثر میڈیکل سٹور کے سامنے پہنچی تھیں کہ دو موٹر سائیکل سوار وں نے ان پر اسلحہ تان لیا اور بیگ جس میں ڈیرھ لاکھ روپے ،سونے کے تین سیٹ اور گولڈ سیٹ کے علاوہ مو بائل ، پاسپورٹ اور کارڈ موجود تھےلے کر چلتے بنے۔ تھانہ سہالہ کے علاقے سوا ں کیمپ سے چار مسلح افراد دوپہر ڈیڑھ بجے عمران سریا سٹور پر ڈکیتی کےدوران 15 لاکھ روپے کی رقم چھین کر لے گئے۔ تھانہ شالیما ر کے علاقے جی الیون ٹو میں بشارت ظہیر کے گھر کے باہر سے کار ایل زیڈ ای 175 چوری ہو گئی ۔ رمنا پولیس نے جی الیون مر کز کے محمد ادریس کی رپورٹ پر زبیر حسین کے خلاف فراڈ اور دھوکہ دہی کے الزام میں مقد مہ درج کر لیا۔ مد عی کے مطابق اس نے ملزم سےگاڑی بی سی ایکس 432 ، 12 لاکھ روپے میں خریدی جس کے کا غذات جعلی نکلے۔ تھانہ سہالہ کے علاقےڈی ایچ اے ٹو میں محمد مسعود کے گھر سے 20 لاکھ روپے کی غیر ملکی کر نسی اور 12/10 تولے زیورات چوری ہو گئے۔
تازہ ترین