• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپتانی کو سب کچھ نہیں مانتا نمائندگی کرنا ہی بڑی ذمہ داری ہوتی ہے ، شعیب ملک

شعیب ملک کی لاہور میں پریس کانفرنس


پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ کپتانی کو سب کچھ نہیں مانتا نمائندگی کرنا ہی بڑی ذمہ داری ہوتی ہے۔

شعیب ملک نے لاہور میں کانفرنس کے دوران اپنے بیان میں  کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہننے سے بہتر احساس کوئی نہیں ہو سکتا، میری پرفارمنس ورلڈ کپ میں اچھی نہیں تھی، کوشش ہے کہ آگے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکوں۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ مایوس نہیں ہوں، مایوسی گناہ ہوتی ہے، ون ڈے میں خراب اننگز کھیلیں، مگرٹی ٹوئنٹی میں اچھا پرفارم کیا ہے۔

کوشش ہوگی کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں، بابر اعظم کی ہرطرف تعریف ہوتی ہے امید ہے دیگر نوجوان بھی اسی طرح کھیلیں گے، نوجوان کرکٹرز کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں، میں اور حفیظ اپنے تجربے سے نوجوان کرکٹرز کو آگاہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت انسان مجھے بھی غصہ اورمنفی خیالات آتے ہیں، کوشش ہوتی ہے ہمیشہ مثبت سوچ کے ساتھ کرکٹ کھیلوں۔

پریس کانفرن کے دوران شعیب ملک نے مزید کہا کہ بورڈ کا اچھا فیصلہ اچھا تھا سینٹرل کانٹریکٹ نہیں دیا، مینجمنٹ کا پلان نوجوان کرکٹرز کو آگے لانے کا تھا، سینئرز کے ذہن میں یہ ہونا چاہیے کہ وہ ٹیم کی مدد کیسے کر سکتے ہیں۔ 

تازہ ترین