• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن کی آئینی حکومت نے حوثی باغیوں کے خلاف بڑی کاروائی کی تیاری کرلی۔

یمنی وزارت دفاع میں جوائنٹ آپریشنز کے سربراہ میجر جنرل حمود بن عزیز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے یمنی فوج کو حکم دیا ہے کہ دارالحکومت صنعا کو حوثی ملیشیا کے پانچ سالہ قبضےسے چھڑانے کے لfے پیش قدمی شروع کردیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہےکہ یمن اور صنعا کو حوثی باغیوں کے ہاتھوں سے آزاد کرایا جائے۔

یاد رہے کہ ایران نواز حوثی ملیشیا نے 21 ستمبر 2014 کو یمنی فوج سے شدید لڑائی کے بعد دارالحکومت صنعا پر قبضہ کرلیا تھا۔

تازہ ترین