آپ آف لائن ہیں
جمعہ3؍رجب المرجب 1441ھ 28؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

امریکا : آسمان پر ایک ساتھ تین سورج نکل آئے

امریکا : آسمان پر ایک ساتھ تین سورج نکل آئے


امریکا میں قدرت کا ایک حیرت انگیز نظارا اُس وقت دیکھنے کو ملا جب آسمان پر ایک ساتھ تین سورج روشنی بکھیرتے دکھائی دیئے جس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

امریکی ریاست منیسوٹا کے شہر Graceville میں قدرت کا خوبصورت منظر اُس وقت دیکھا گیا جب آسمان پر ایک نہیں بلکہ تین سورج ایک ساتھ روشنی پھیلا رہے تھے جسے دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا اور لوگ یہ مناظر اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے۔

رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آسمان پر بیک وقت تین سورج کا دکھائی دینا ایک طرح سے نظر کا دھوکا ہے جسے عرفِ عام میں 'sun dog'کہا جاتا ہے جو سورج کے گرد بننے والے روشنی کا گول دائرہ یا ہالے کی وجہ سے ہے جس سے آسمان پر ایک کے بجائے تین سورج دکھائی دیتے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید