• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیر تربیت افسروں کامحکمہ داخلہ کادورہ

لاہور(خصوصی نمائندہ) 46 ویں کامن کے بیالیسویں سپیشل پروگرام میں پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروسز کے زیر تربیت افسران نے محکمہ داخلہ کا دورہ کیا ۔ڈائریکٹر پاکستان ایڈمنسٹریٹیوسروس عاصم اقبال بھی زیر تربیت افسران کے ساتھ موجود تھے ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا ،سپیشل سیکرٹری داخلہ اقبال حسین سے ملاقات بھی کی ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے افسران کو محکمہ داخلہ پنجاب کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا نے کہاکہ آپ سب نے عوام کی فلاح و بہبود کے کاموں کو ترجیح بنیادوں پر کرنا ہے ۔ شہری اور گورنمنٹ کا آپس میں باہمی رابطہ کو یقینی بنانا ضروری ہے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری پولیس ملہیہ ،ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سلمان غنی نے زیر تربیت افسران کے سوالات کے جوابات دئیے اور بریف کیا ۔
تازہ ترین