• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مافیا کے مفاد کیلئے آٹے کا بحران پیدا کیا گیا، خانم اللہ ایڈووکیٹ

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صوبائی نائب صدر اور گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صوبائی چیئرمین خانم اللہ خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے جس مافیا کی طرف سے عمران نیازی کے دھرنوں جلسے جلوسوں اور انتخابی مہم پر رقم خرچ کی گئی تھی اس مافیا کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچانے کے لئے چینی گھی اور دوسری اشیا کی قیمتوں میں بار بار اضافہ کرنے کے بعد ایک سال میں آٹے کی قیمتوں میں چار بار اضافہ کیا گیا اورآٹے کا بدترین بحران پیدا کرنے کے لئے چار لاکھ ٹن گندم ملک سے باہر برآمدکی گئی ۔ انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان گندم کی پیداوار میں خود کفیل ہے لیکن اس کے باوجود آٹے کا بحران بہت بڑی منظم سازش ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان بھی مافیا کی وجہ سے اقتدار میں آٹے اب وہ اس مافیا کے سامنے بے بس ہیں ۔ عمران نیازی میٹرو بس منصوبہ کے سخت مخالفت تھے ان کی طرف سے میٹرو بس کو جنگلا بس قرار دیتے ہوئے یہ کہا جاتا تھا کہ اس منصوبے پر خرچ ہونے والی اربوں رپے کی رقم عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خرچ کی جائے لیکن بعد میں مافیا کے مفاد کے لئے بی آر ٹی کی منظوری دی گئی ۔ بی آر ٹی منصوبے کی کرپشن کی وجہ سے لاگت تیس ارب روپے سے بڑھ کر ایک سو دس ارب روپے سے بھی تجاوز کر گئی ہے خیبر پختونخوا حکومت کی پراونشل انسپکشن ٹیم کی انکوائری رپورٹ سے بی آر ٹی میں حکمرانوں کی بدعنوانی بے نقاب ہو چکی ہے۔ خانم اللہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ مافیا کے مفاد کے لئے شروع کئے جانے والا بی آر ٹی منصوبہ عوام کے لئے بہت بڑا عذات بن گیا ہے پشاور آلودہ ترین شہر بن گیا ہے حکمرانوں کو عوام پر مہنگائی کے بم گرانے کے سخت فیصلے کرنے کی بجائے عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کے لئے سخت فیصلے کرنے چاہئیں۔
تازہ ترین